گرے لسٹ میں مسلسل لٹکائے رکھنا پاکستان کو کشمیریوں کی حمایت سے روکنے کی ایک منصوبہ بند و مذموم کوشش ہے،سیدصلاح الدین

مظفرآباد: متحدہ جہاد کونسل کے چیرمین اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ گرے لسٹ میں مسلسل لٹکائے رکھنا پاکستان کو کشمیریوں کی حمایت و معاونت سے روکنے کی ایک منصوبہ بندی و مذموم کوشش ہے،ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ عالمی مالیاتی واچ ڈاک ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کلیئر کرنے کے لئے جون کی ایک اور تاریخ مقرر کر دی ہے۔

دراصل گرے لسٹ میں مسلسل لٹکائے رکھنا پاکستان کو کشمیریوں کی حمایت و معاونت سے روکنے کی ایک منصوبہ بندو مذموم کوشش ہے جو سراسر بدنیتی اور مجرمانہ جانبداری پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے حکومت پاکستان نے اس ضمن میں روز اول سے ہی جو دفاعی اور معذرت خواہانہ پوزیشن اختیار کر رکھی ہے وہ کشمیر کاز کے لئے بہت ہی نقصان دہ ہے اور کشمیریوں کے لئے حوصلہ شکن ثابت ہو چکی ہے جس پر بلاتاخیر نظرثانی کی ضرورت ہے

سید صلاح الدین نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے بنیادی اور مسلمہ فریق ہونے کی حیثیت سے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی طاقتیں بھی قراردادوں کے دستخط کنندہ ہونے کی حیثیت سے نہتے کشمیریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے مکلف ہیں اور مجاز بھی ہیں۔ بھارتی فورسز کے ہاتھوں آخری کشمیری کے خاتمے تک ان کی مجرمانہ خاموشی اور انتظار، ان کے عدل و انصاف کے دعوؤں پر ایک سوالیہ نشان ہے جس پر ایک دن انسانی تاریخ کی عدالت میں جوابدہی کے مقام پر خطا ہو کر رہے گی۔

 انہوں نے کہاکہ ملت مظلوم جموں و کشمیر اپنے بنیادی حق کے حصول اور آخری بھارتی فوج کے انخلاء تک فقید المثال جدوجہد ہر حال میں جاری رکھے گی۔ انشاء اللہ، جس کے لئے اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت ہی کافی ہو گی

Recommended For You

About the Author: admin