کشمیری نوجوان جدوجہد آزادی کی ایک نئی تاریخ رقم کررہے، جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا، سید علی گیلانی

سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیرمین اور بزرگ کشمیری رہنماء سید علی گیلانی نے جنوبی کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے دوکشمیری نوجوانوںکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان جدوجہد آزادی میں ایک نئی تاریخ رقم کررہے ،کشمیرمیںجلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا ۔

ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے قابض بھارتی فورسز کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نوجوانوں کو شہیدکرنے کے علاوہ معصوم مظاہرین پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ اور کئی رہائشی مکانات کونذر آتش کرنے کی ایک اوربزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ وادی میں بلا مقابلہ تباہی و بربادی اور موت کا رقص جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ  یہ ہماری یکجہتی اور متحد ہو نے کا وقت ہے ،ہر ایک بالخصوص معاشی طورپر مستحکم لوگوں کو ضرور آگے آنا چاہیے اور جتنا بھی ممکن ہوسکے  متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں تباہی اور موت کا رقص جاری ہے، سید علی گیلانی

انہوں نے شہیدہونے والے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری نوجوان اپنے خون سے جدوجہد آزادی کی ایک تاریخ رقم کررہے ہیںانشاء اللہ ان شہداء کی قربانیوں سے کشمیری جلد اپنے مقصد میں کامیاب ہونگے اور کشمیر میں آزادی کاسورج طوع ہوگا

Recommended For You

About the Author: admin