کشمیریوں نے دس لاکھ فوج کو حواس باختہ کر دیا،عبد اللہ گل

مظفرآباد: تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیری نہیں بلکہ وہ جو سب دنیا کی مال دولت اسباب وسائل ہونے کے باوجود ظلم کیخلاف دو لفظ احتجاج بھی نہیں کر سکتے ہیں ‘ کشمیری عوام سب سے بڑے بہادر’ نڈر ‘ ببر شیر ہیں جنہوں نے بھارت کی دس لاکھ فوج کو حواس باختہ کر دیا ہے وہ ناکام ہو گئی ہے اور کشمیری ڈٹے ہوئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے اس لیے بھارت اور اس کے ہمنواء ملت پاکستان اور کشمیری عوام میں ایک دوسرے کیخلاف مایوسیاں پھیلانے کا کھیل شروع کر چکے ہیں ‘ اس نے سوشل میڈیا سمیت پروپیگنڈے کے ذرائع پر اربوں ڈالر کی انویسمنٹ کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مگر یاد رکھیں جس طرح شہہ رگ اور جسم ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے اسی طرح ملت پاکستان اور کشمیری عوام کا روح جسم کا رشتہ ہے یہ قائم رہے گا ‘ عبداللہ گل کی کشمیریوں کیلئے جان جاتی ہے تو یہ سب سے بڑی سعادت ہو گی تاریخ میں زندہ رہوں گا یہ ملت پاکستان کے ہر جوان بچے بچے کا جذبہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادکشمیر سینٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفر آباد کے دفتر کے دورے کے موقع پر سی یو جے کے مرکزی سیکرٹری جنرل طاہر احمد فاروقی ‘ ضلعی صدر گلزار احمد عثمانی ‘ جنرل سیکرٹری محمد اقبال میر ‘ سینئر نائب صدر شہزاد مرزا ‘ نائب صدر اختر بخاری ‘ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری امتیاز ‘ سیکرٹری مالیات سید اخلاق حسین بخاری ‘ چوہدری منیرو دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

عبداللہ گل نے کہا کہ جتنی بڑی جدوجہد اور قربانیاں کشمیریوں نے دنیا کی تمام ٹیکنالوجی سے لیس بڑی بھارتی فوج سے مقابلے میں کی ہے وہ دنیاوی اعتبار سے ناقابل تصور ہے ‘ مگر اللہ رسول سے محبت انکی اور ملت پاکستان کی ایسی طاقت ہے جس کے سامنے ساری دنیا کی طاقت دولت حقیر ہے ‘ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اور کشمیر خطے کے ایسے جغرافیائی اور نظریاتی ستون ہیں جو آنے والے وقت میں انقلاب لائیں گے ہم پورے ملک میں نوجوانوں کو نظریاتی اعتبار سے تحریک کا حصہ بنا رہے ہیں ‘ اب نوجوانوں نے آگے بڑھ کر ملک و ملت کی قیادت سنبھالنی ہے اور اپنے بزرگوں کی رہنمائی میں ان کے تجربات اُمت مسلمہ کی درخشاں تاریخ کو سامنے رکھ کر عروج کی طرف بڑھنا ہے۔

عبداللہ گل نے کہا کہ تحریک جوانان کے دوست آزادکشمیر کے انتخابات میں بھی حصہ لیں گے ہم نے دشمنوں کے ملک و ملت اور تحریک کشمیر اپنی افواج کے خلاف مایوسی کے کھیل کو ناکام بنانا ہے ‘ دشمن قوتیں پاکستان کو ایک طاقت ور کردار اور کشمیریوں کو ان کی منزل کی طرف بڑھتے ہوئے قدم روکنے کیلئے زہریلے پراپیگنڈے اور فرقوں گروہوں میں تقسیم کرنے کا کھیل رچا چکا ہے ہم نے نظریاتی اعتبار سے خود کو ایک بار پھر قیام پاکستان کی طرح ایمانی قوت بننا ہے ‘ کشمیریوں کیلئے بڑی نوید ہے ان کی منزل بہت قریب آ چکی ہے ‘

اس موقع پر سی یو جے کے مرکزی سیکرٹری جنرل طاہر احمد فاروقی ‘ ضلعی صدر گلزار احمد عثمانی ‘ جنرل سیکرٹری محمد اقبال میر ‘ سینئر نائب صدر شہزاد مرزا ‘ نائب صدر اختر بخاری ‘ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری امتیاز ‘ سیکرٹری مالیات سید اخلاق حسین بخاری ‘ چوہدری منیر و دیگر ارکان نے ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا ان کے پاکستان اور کشمیریوں کیلئے محبت کے جذبات کو سراہا۔ اس موقع پر تحریک جوانان پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عرفان اشرف، تحریک جوانان آزادکشمیر کے نامزد و امیدوار اسمبلی حلقہ کھاوڑہ راجہ ظہیر خان بھی موجود تھے

Recommended For You

About the Author: admin