پاکستان کا بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کے معاشی نقصان پر تشویش کا اظہار

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے خصوصی نمائندے منیراکرم نے کہاہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے عوام کو پانچ اگست دوہزارانیس سے نافذفوجی محاصرے کے باعث پانچ ارب ڈالرسے زائدکے معاشی نقصان کاسامناہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک بیان میں کہاکہ کشمیریوں کے سیب کے باغات ہیں تاہم وہ انہیں خریداروں کو نہیں بھیج سکتے۔منیراکرم نے کہاکہ دنیابھرمیں تنازع کابڑاذریعہ عدم تحفظ خوراک کا بڑا سبب ہے اور کشمیر اس صورت حال کا بری طرح شکار ہے۔

انہو ں نے کہاکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوج کی مسلسل موجودگی نے کشمیری عوام کی بلاخوف زندگی کوناممکن بنادیاہے

Recommended For You

About the Author: admin