نوجوانوں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں،آزادی کا سورج انشاء اللہ طلوع ہوگا:سید علی گیلانی

سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیرمین اور بزرگ کشمیری رہنماء سید علی گیلانی نے تحریک آزادی کشمیرمیں نوجوانوں کی قربانیوں کوخراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان قربانیوں کی بدولت کشمیری اپنے جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے میں کامیاب ہونگے ،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم اپنے نوجوانوں کی بہادری اور اللہ پر یقین کیلئے انھیں سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں یقینی طور پر کشمیریوں کو جدوجہد آزادی میں اپنے منزل تک پہنچا دیں گی  اور آزادی کا سورج انشاء اللہ طلوع ہوگا۔

Recommended For You

About the Author: admin