مقبوضہ کشمیر کے جیلوں میں قید4479 افراد کوویڈ19ویکسین سے محروم

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے جیلوں میں قید4479 افراد کوویڈ 19 ویکسین سے محروم ہو گئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے بیشتر اضلاع میں کورونا ویکسین کا ذخیرہ ختم ہونے پر ویکسینیشن مہم کو  روک دیا گیا تھا جس کے باعث عام شہریوں کے ساتھ ساتھ قیدی بھی متاثر ہوئے ہیں۔

کے پی آئی کے مطابق  جموں و کشمیر کی 13 جیلوں میں 4572 افراد قید ہیں ۔ ان میں سے صرف 91 قیدیوں کو کوویڈ 19 ویکسین لگائی گئی ہے ۔ان میں سے 38 کو سنٹرل جیل سری نگر اور 53 راجوری میں کوویڈ 19 ویکسین لگائی گئی، یعنی صرف 2 فیصد قیدیوں کو کوویڈ 19 ویکسین لگائی گئی ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ کشمیر  ہائی کورٹ نے ایک درخواست مسترد کردی ہے جس میں مختلف جیلوں میں بند قیدیوں کو کوڈ 19 کو ویکسینیشن  لگانے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی تھی

Recommended For You

About the Author: admin