مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے62افراد جاں بحق

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد ایوب خان سمیت  مزید62افرادکورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد3355تک پہنچ گئی ہے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 48ہزار565ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3969افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ55ہزار888ہوگئی ہے۔

اس دوران مزید62افراد وائرس سے جاں بحق  ہوئے ہیں ۔کے پی آئی کے مطابق   لداخ  میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران5 مریضوں کی کورونا سے موت واقع ہوئی جس کے ساتھ  لداخ میں کورونا سے مرنے  والوں کی تعداد بڑھ کر 170 تک پہنچ گئی۔ مرنے  والوں میں سے 4 کا تعلق ضلع لیہہ جبکہ ایک کا تعلق ضلع کرگل سے ہے۔

لداخ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریضوں کی کورونا سے موت جبکہ، 156 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ 202 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

ل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما پلوامہ ضلع ے تعلق رکھنے والے محمد ایوب خان سرینگر کے سینہ مرض کے اسپتال میں انتقال کر گئے ، جن کا حال ہی میں کرونا کا ٹیسٹ  مثبت آیا تھا ۔ادھر ، گورنمنٹ میڈیکل کالج ، کٹھوعہ میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی غفلت کی وجہ سے مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے ایک شخص کے کنبہ کے افراد نے ڈاکٹروں اور اسپتال حکام کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں کیونکہ ہمارے پیارے کی موت اسپتال کے عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے  ہوئی۔

Recommended For You

About the Author: admin