مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے ۔

بھارتی فوجی کی خود کشی کے تازہ ترین واقعے   کے بعد جنوری 2007 کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں  خود کشی کرنے والے بھارتی فورسز اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تعداد 502  ہو گئی ہے ۔

کے پی آئی  کے مطابق  گزشتہ روز شمالی کشمیر  کے  بارہمولہ ضلع میں میںتعینات فوجی اہلکار پروین کمار نے دوران ڈیوٹی اپنی سروس را ئفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا۔ مذکورہ فوجی اہلکار 50ریجمنٹ سے وابستہ تھا اور اس وقت شیری علاقے میں تعینات تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ فوجی اہلکار کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔  بھارتی اخبار کے مطابق  بھارتی فورسز اہلکاروں  میں  خودکشی کے رجحان کو روکنے  کے لیے  فورسز میں یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرائی گئی تھیں ۔  تاہم اس کے باوجود بھی جموں و کشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آ رہی ہے۔

سابق بھارتی  وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھامرے نے ماہ فروری میں راج سبھا میں فوجی جوانوں کی طرف سے خودکشیاں کرنے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا تھا کہ سال 2018 کے دوران 80 فوجی اہلکاروں نے خودکشی کی، جبکہ ہوائی فوج میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔ انہوں نے پارلیمنٹ کو بتایا  تھا کہ  سال 2017 میں 75 فوجی اہلکاروں کے بارے میں شک کیا جاتا ہے کہ انہوں نے خود کشی کی ہے جبکہ سال 2016 میں 104 فوجی اہلکاروں کی موت خودکشی کرنے سے واقع ہوئی ہے۔

Recommended For You

About the Author: admin