مقبوضہ کشمیر:کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ42ہزار4سوہو گئی

 سری نگر:مقبوضہ جموںو کشمیر میں کرونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ42ہزار4سوہو گئی ہے۔گزشتہ روز کرونا وائرس سے متاثر 4 افراد جاں بحق  ہوگئے  جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی  مجموعی تعداد 2046ہوگئی ہے۔

کے پی آئی  کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے36ہزار794تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں  1141افراد کی رپورٹیں  مثبت آئی ہیں۔کرونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ42ہزار4سوہو گئی ہے.جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں عام لوگوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے جموں و کشمیر انتظامیہ نے کئی اضلاع میں نائٹ کرفیو لگا دیا ہے۔دسویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کردیا گیا ہے۔جموں کشمیر کے گورنر منوج سنہا کے دفتر سے ایک ٹویٹ کیا گیا ، جس میں دسویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کرنے  کا اعلان کیا گیا ۔

قابلِ ذکر ہے کہ دسویں جماعت کے دو سبجیکٹ کے امتحانات ہوچکے ہیں اور اب انہی دو سبجیکٹ کی بنیاد پر دسویں جماعت کے نتیجہ کا اعلان کیا جائے گا ۔ ۔ جموں یونیورسٹی کے بھی 20 اپریل تک لئے جانے والے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔  تمام سکول 30 اپریل تک  بند رہیں گے ۔

Recommended For You

About the Author: admin