مقبوضہ کشمیر،تہاڑ جیل میں قید تحریک حریت رہنماء ایازاکبر کی اہلیہ انتقال کرگئیں

سرینگر:تحریک حریت جموں و کشمیر کے تہاڑ جیل میں مقید رہنماء ایازاکبر کی اہلیہ رفیقہ بیگم8سالہ طویل علالت کے بعد انتقال کر کرگئیں۔مرحومہ آٹھ سال سے سرطان کے مہلک مرض میں مبتلا تھیں اور وہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب وفات پا گئیں۔ان کی نماز جنازہ سری نگر کے علاقے ملورہ شالہ ٹینگ ایچ ایم ٹی میں ادا کی گئی اورآبائی علاقے میں سپرد خاک کیا گیا۔

اس موقع پر شرکا جنازہ سے خطاب کرتے تحریک حریت کے قائدین نے موت و حیات کے فلسفے پر روشنی ڈالی۔ محبوس رہنماء کی تحریک آزادی کے تئیں خدمات کو سراہا،حریت رہنماؤں نور محمد کلوال،محمد احسن اونتو،محمد یاسین بٹ،محمد اشرف لایہ،سید ظہور گیلانی،عبدالغنی بٹ سمیت سینکڑوں لوگوں نے مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی

Recommended For You

About the Author: admin