مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں،او آئی سی

مقبوضہ بیت المقدس:اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جدہ میں قائم اسلامی تعاون تنظیم کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ المبارک اور اس میں موجود نمازیوں اور روزہ داروں پر اسرائیلی فوج کا تشدد، مسجد کے درازوں کی توڑپھوڑ ، اذان دینے اور نماز کی ادائیگی سے روکنے اور مسجد کے لاؤڈ سپیکروں کو بند کرنے جیسی کارروائی ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔

بیان میں اسرائیلی فوج کی قبلہ اول پر جارحیت کو خطرناک قراردیتے ہوئے صہیونی ریاست پر زور دیا ہے کہ وہ مقدس مقامات کی حرمت اور عبادت گاہوں میں مذہبی آزادیوں کویقینی بنائے۔ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں اور نمازیوں پر تشدد بین الاقوامی انسانی حقوق، عالمی قوانین، جنیوا معاہدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔او آئی سی نے قابض طاقت کی حیثیت سے اسرائیل کو مسجد اقصیٰ میں پیش آنے والے تمام اشتعال انگیز واقعات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

او آئی سی کا فلسطینی میں اسرائیلی ریاستی ڈاکہ زنی روکنے کا مطالبہ

او آئی سی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم اور فلسطین میں موجود مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرے ۔

Recommended For You

About the Author: admin