متحدہ جہاد کو نسل کے چیئر مین کی شہید رہنما محمد اشرف صحرائی کے بیٹوں کی گرفتاری کی شدید مذمت

مظفر آباد: حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کو نسل کے چیئر مین سید صلاح الدین نے شہید رہنما ء محمد اشرف صحرائی کے بیٹوں مجاہد اشرف اور راشد اشرف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قابض حکمرانوں کی بوکھلاہٹ عیاں اور واضح ہوجاتی ہے اور اسطرح کے اقدامات سے قابض قوتوں کو مایوسی اور رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا،

جاری بیان میں سید صلاح الدین نے کہاکہ قابض فورسز نے اشرف صحرائی کے دوبیٹوں کو اس جرم کی پاداش میں گرفتار کیا کہ انہو ں نے اپنے والد شہید اشرف صحرائی کی شہادت پر آنسو کیوں بہائے ۔

انہوں نے شہید رہنما محمد اشرف صحرائی کے بیٹوں مجاہد اشرف اور راشد اشرف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قابض حکمرانوں کی بوکھلاہٹ عیاں اور واضح ہوجاتی ہے اور یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ دشمن نہ صرف سفاک بلکہ انتہائی بزدل بھی ہے۔

سید صلاح الدین نے واضح کیا کہ اسطرح کے اقدامات سے  قابض قوتوں کو مایوسی اور رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔سید صلاح الدین نے عالمی انسانی حقو ق کی تنظیموں  با لخصوص ا یمنسٹی انٹرنیشنل،ایشیا ء واچ وغیرہ سے بھی اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی طرف سے انسانی حقو ق کی پامالیوں کی نوٹس لیں اور انہیں رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔سید صلاح الدین نے ھفتہ رفتہ کے شہدا کے حق  میں  بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Recommended For You

About the Author: admin