لشکر مصطفےٰ تنظیم،کوکہ پرے ٹولے اخوان کا دوسرا روپ۔

لشکر مصطفےٰ تنظیم،کوکہ پرے ٹولے اخوان کا دوسرا روپ۔ہدایت اللہ ملک المعروف حسنین بھارتی ایجنٹ۔حریت پسند عوام اس شخص اور اس تنظیم سے ہوشیار  بھی اور دور بھی رہیں۔ان خیالات کا اظہار متحدہ جہاد کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہدایت اللہ ملک المعروف حسنین کچھ مدت تک ایک معروف آزادی پسند تنظیم کے ساتھ وابستہ رہا۔تاہم مختصر مدت کے بعد ہی اس نے بڑی چالاکی اور مکاری کے ساتھ فوج کے ہاتھوں گرفتاری کا ڈرامہ رچایا۔اس دوران اس نے دشمن کے ساتھ مل کر نہ صرف اپنی تنظیم کی امانتوں میں خیانت اور اس کے مجاہدین کی پناہ گاہوں کو نقصان پہنچایا بلکہ بھارتی فورسز اور ان کی ایجنسیوں کے مکمل تعاون سے شوپیاں کے ایک بینک میں بہت بڑیڈکیتی بھی کی اور جسے  بعد میں مجاہدین کے کھاتے میں ڈالنے کی ناکام کوشش کی گئی۔مجاہدین کی بروقت تردید اور حقائق کے سامنے آنے کے بعد بھارتی ایجنسیوں کا  یہ ڈرامہ فلاپ ہوا۔اب اس شخص نے بھارتی ایجنسیوں کی ائمہ پر لشکر مصطفےٰ کے نام سے ایک تنظیم قائم کی ہے او ر  اس تنظیم کوبراہ راست کوکہ پرے کی اخوان اور نبہ آزاد کی مسلم مجاہدین کے طرز پر مجاہدین کی صفوں میں انتشار پیدا کرنے اور جد وجہد آزادی نقصان پہنچانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔جہاد کو نسل کے ترجمان نے حریت پسند کشمیری عوام بالخصوص کشمیری بچوں اور جوانوں سے اپیل کی ہے کہ کہ وہ مذکورہ شخص کی فریب کاریوں اور مکاریوں سے بچنے کیلئے  ہر ممکنہ احتیاط برت لیں اور اس تنظیم سے دور رہیں۔ اگر اس شخص یا اس ٹولے سے وابستہ افرد کی کہیں بھی کوئی سرگرمی نظر آئے تو فوراََ مجاہدین کو مطلع فرمائیں۔تاریخ گواہ ہے کہ کوکہ پرے اور نبہ آزاد تاریخ کے کوڑے دان میں گر کر عبرت کا نشان بن گئے،ان شا ء اللہ ان کے راستے پر ہر چلنے والا ایسا ہی منظر نامہ دیکھے گا،ان شا ء اللہ۔

Recommended For You

About the Author: admin