عالمی ادار ے، انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظالمانہ حربوں کا نوٹس لیں،سید صلاح الدین

مظفر آباد :متحدہ جہاد کونسل کے چئیر مین اور حزب کے سربراہ سید صلاح الدین نے شوپیاں میں جام شہادت نوش کرنے والے کمانڈرولایت حمید عرف سجاد افغانی اور جہانگیر احمد کو زبردست خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے ان سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اسلام کی سربلندی اور تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے اپنا قیمتی لہو نچھاور کرکے عظمت کی داستانیں رقم کررہے ہیں۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے شوپیاں کے راولپور کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کٹھن حا لات میں جہاں نہتے مجاہدین اپنی جان اللہ کی راہ میں قربان کررہی ہے وہیں قوم بھی مجاہدین کے شانہ بشانہ ظالم دشمن کے ہر حربے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے،ایسی قوم کو شکست دینا اور ایسی تحریکوں کو طاقت کے بل پر زیادہ دیر قابض رکھنا کسی کے بس کی بات نہیں۔

سید صلاح الدین نے کہا کہ بھارتی فوج نے  علاقے میں ایک درجن کے قریب مکانوں کو زمین بوس کرکے عوام کو کروڑوں مالیت کا نقصان پہنچایا اور عام شہریوں پر اندھادھند فائرنگ اور پیلٹ شیلنگ کی جس سے درجنوں لوگ زخمی ہوئے،اس مذموم حرکت اور درندگی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔بھارت کو یہ جان لینا چاہے کہ وہ ایسی اوچھی حرکتوں سے تحریک آزادی کو نہ دباسکا نہ دباسکے گا،عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہے کہ وہ بھارت کے ان ظالمانہ حربوں کا نوٹس لے اور بھارتی قابض فورسز کو ایسی حرکتوں سے باز رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیں: مجاہدین کشمیر شہدا کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے،صلاح الدین

انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا اور جس مقصد کے لئے شہدا قربانیاں پیش کررہے ہیں اس مقصد کی تکمیل تک ان شااللہ ہماری جد وجہد جاری رہے گی۔ جہاد کو نسل کے سربراہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دیر یا سویر وہ دن ضرور آئے گا جب بھارت کشمیر سے ناکام و نامراد ہوکر لوٹے گا اور کشمیر میں آزدی  کا سورج طلوع ہوگا  ان شا  اللہ

Recommended For You

About the Author: admin