شہدا کا مقدس لہو رنگ لائے گا اور بھارت کو کشمیر سے خالی ہاتھ نکلنا پڑے گا ، سید صلاح الدین

مظفر آباد: متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین اور حزب المجاہدین  کے سربراہ سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ نہتے کشمیری  عام سات دہائیوں سے بھارت کا مقابلہ کررہے ہیں ۔

آج بھی کشمیری قوم اپنے نوجوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ جنوبی  کشمیر میں سات کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر ایک بیان میں  سید صلاح الدین نے کہا کہ  مجھے یقین ہے شہدا کا مقدس لہو رنگ لائے گا اور دشمن کو مقبوضہ خطے سے خالی ہاتھ نکلنا پڑے گا ان شااللہ۔ سید صلاح الدین نے شہدا کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ  شوپیان اور ترال علاقے میں دو الگ الگ معرکوں کے دوران مردانہ وار لڑتے ہوئے سات مجاہدین نے اللہ کی راہ میں اپنا قیمتی لہو نچھاور کرکے ایسی سنہری داستان رقم کی جس کی تاریخ میں کم ہی نظیر ملتی ہے۔مجاہدین سامان حرب و ضرب کم ہونے کے باوجود ایک طاقتور دشمن کا مقابلہ کررہے ہیں،اور دشمن کی سرنڈر کی پیش کش کر ٹھکراتے ہوئے اللہ کی راہ میں اپنا سر کٹانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

سید صلاح الدین احمد نے  شہدا شوپیاں و ترال کو زبردست خراج عقیدت  ادا کرتے ہوئے کہا کہ۔مجاہدین نے ان مقابلوں کے دوران آخری سانس تک لڑ کر شہیدوں کے ساتھ کیا گیا وعدہ وفا کردیا۔ لاکھوں شہدا کی قربانی ان شااللہ رائیگاں نہیں جائے گی۔ان شہدا میں ایک شہید کاشف بشیر میر ہیں جن کے دو بھائی پہلے آزادی کشمیر کیلئے جام شہادت نوش کرچکے ہیں  ۔

دشمن اپنے تمام اوچھکے ہتھکنڈے آزما چکا ہے اسے آج تک کوئی کامیابی نہیں ملی ہے نہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ   امید ہے کہ ایک دن ضرور آئے گا کہ یہ قوم ان قربانیوں کے طفیل جو انہوں نے آج تک ایک اعلی و ارفا مقصد کے کئے پیش کی ہیں،ان کا ثمر اس ستم رسیدہ قوم کو مل کر رہے گا۔


Recommended For You

About the Author: admin