شھدا کا مشن ہر حال میں جاری رکھیں گے: سید صلاح الدین حزب چیف

مظفر آباد
شہداء زندہ ہوتے ہیں۔ان کامقدس خون کبھی ضائع نہیں ہوتا۔شہید غازی نصیب الدین،شہید فردوس کرمانی،شہید غازی الیاس،شہید منظور احمد خان اور شہید ریاض احمد ہماری تحریک کے ماتھے کا جھومر ہیں۔انہیں بھلایا نہیں جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے ان شہداء کی یاد میں بلائی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 6مارچ1997ء کو حزب کے آپریشنل کمانڈر غازی نصیب الدین اور ان کے ساتھ حزب کے دیگر رہنما انجینئر فردوس کرمانیؒ، غازی الیاسؒ اور کمانڈر منظور خانؒ کو آبی گزر سری نگر سے بھارتی سپیشل آپریشن گروپ کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔7مارچ کو ان کی تشدد شدہ لاشیں وادی کی مختلف جگہوں پر پھینکیں گئیں اور کہا گیا کہ یہ بھارتی فورسز کے ساتھ مقابلے میں شہید ہوئے۔حزب رہنماؤں کے جسموں پر تشدد کے واضح نشانات سے واضح ہوجاتا تھا کہ انہیں کس طرح مظلومانہ حالت میں زیر حراست شہادت سے سرفراز ہونا پڑا۔سید صلاح الدین نے کہا کہ دشمن کا خیال تھا کہ ان چاروں رہنماؤں کی شہادت سے قوم کا جوان خوف زدہ ہوجائیگا لیکن تاریخ نے ثابت کیا کہ ان متبرک ہستیوں کی شہادت سے سے ہزاروں جوان اس قافلہ حق میں مذید شامل ہوتے گئے۔اور یہ سلسلہ جاری ہے۔حزب سربراہ نے کہا کہ 7مارچ 2010کو ڈوڈہ کے ایک عظیم مجاہد ریاض احمدجو اس وقت حزب کے ضلع کمانڈر کی حیثیت سے دشمن کے خلاف بر سر پیکار تھے،ایک مقابلے میں شہادت سے سرفراز ہوئے۔حزب سربراہ نے ان تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین کشمیر ان کی قربانیوں اور ا ن کے مقدس لہو کو کسی بھی ضائع نہیں ہونے دیں گے اور کسی کو بھی اس مقدس لہو کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔تقریب میں شہدائے کشمیرکی بلندی درجات اور تحریک کی کا میابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی

Recommended For You

About the Author: admin