سید علی گیلانی نے اشرف صحرائی کے بیٹوں کی گرفتاری کو قابض حکام کی مایوسی قرار دیدیا

سرینگر: قائد تحریک آزادی جموں و کشمیر سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیرانتظامیہ کی طرف سے حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کے بیٹوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ قابض حکام کو ایسے جابرانہ اقدامات سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔
سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ میں سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ قابض حکام کی طرف سے محمد اشرف صحرائی کے بیٹے مجاہد اور راشد اشرف کی گرفتاری مایوسی کی ایک اور علامت ہے۔

سید علی گیلانی نے کہا کہ ہم انتظامیہ کوخبردارکرتے ہیں کہ اس قسم کے جابرانہ اقدامات سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا لیکن ایسے ہتھکنڈے نام نہاد جمہوریت کے مظالم کوبے نقاب کرتےہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی قید میں 5مئی کو شہید ہونے والے حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کے بیٹوں مجاہد اشرف صحرائی اور راشد اشرف صحرائی کو گذشتہ رات سرینگر کے علاقے بلبل باغ میں ان کی رہائش گاھ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں بھائیوں کو کپواڑہ منتقل کیا گیا ہے۔

Recommended For You

About the Author: admin