سید صلاح الدین کا محبوس حریت رہنماء ایاز اکبرکی اہلیہ رفیقہ بیگم کے انتقال پر اظہار تعزیت

مظفرآباد:حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے محبوس حریت رہنماء ایاز اکبرکی اہلیہ رفیقہ بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی عزم و ہمت اور قربانیوں کی ایک طویل داستان کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ہے کہ کشمیری خواتین،مردوں سے زیادہ،تحریک آزادی کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں اور یہ قربانیاں کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی

محبوس حریت رہنما ایاز اکبرکی رفیقہ حیات، رفیقہ بیگم8سالہ طویل علالت کے بعد اس فانی دنیا سے کوچ کرگئیں۔2018 سے ان کے شوہرآزادی مانگنے کے جرم میں تہاڑ جیل میں مقید ہیں۔ سید صلاح الدین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحومہ رفیقہ بیگم نہ صرف اس سارے عرصے میں اپنے جسمانی تکلیف برداشت کرتی رہی بلکہ اپنے محبوس شوہر کی ان سخت حالات میں دوری بھی خندہ پیشانی اور صبر و ہمت سے برداشت کرتی رہیں۔

مرحوم سید محمد یوسف تحریک اسلامی و تحریک آزادی کشمیر کا اثاثہ تھے،سید صلاح الدین  

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ ریاست کے حکمران چاہتے تو رہائی نہ سہی،پیرول پر حریت رہنما ایاز اکبر کو رہا کردیتے تاکہ وہ اپنی شریک حیات کے آخری رسومات میں شرکت کرتے،لیکن عیاں را چہ بیان کے مترادف مقبوضہ ریاست میں انسانی حقو ق کو جس طرح بڑی بے دردی سے روندا جارہا ہے،اور انسانی حقو ق کی جس طرح پامالی کی جاتی ہے۔ان حالات میں ان سے اس طرح کی تو قع رکھنا ہی فضول اور بے معنی ہے تاہم عالمی انسانی حقو ق کی تنظیموں کو اس طرح کی صورتحال کی نوٹس لینی چائیے۔

سید صلاح الدین نے مرحومہ رفیہ بیگم کی عزم و ہمت اور قربانیوں کی ایک طویل تاریخ کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کشمیر،مردوں سے زیادہ،تحریک آزادی کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں اور اللہ کے حضور یہ قربانیاں کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے مرحومہ کی جنت نشینی،بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Recommended For You

About the Author: admin