سری نگر:بیٹے کی گرفتاری کا صدمہ،کشمیری خاتون دل کا دورہ پڑنے سے شہید

سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں بھارتی فورسز کے کریک ڈاؤن کے دوران ایک خاتون دل کا دورہ پڑنے سے شہید ہو گئی۔

بھارتی فورسز نے گزشتہ روزدوران شب اڑھائی بجے  سرینگر کے مضافاتی علاقے بٹہ پورہ حبک کی میرک شاہ کالونی  کا کریک ڈاون کیا۔اس دوران  فورسز اہلکاروں نے  غلام محمد ڈارنامی شہری  کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ فورسز نے غلام محمد ڈار کے بیٹے  جاوید احمد کو گرفتار کر کے ساتھ لے جانے کی کوشش کی ۔

غلام محمد کی اہلیہ مسماتہ خدیجہ ہر طرف پولیس کی بھاری نفری اور ان کی زور زبردستی دیکھ کرغش کھاکر گرپڑی۔خاتون کو نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی موت واقع ہوچکی تھی جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونے  سے ہوئی تھی۔

اس واقعے  کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے مظاہرین میں شامل غلام محمد  کی بیٹی جونابینا ہے،نے کہا کہ دوران شب اڑھائی بجے زکورہ پولیس تھانہ سے وابستہ اہلکار ہمارے گھر زبردستی داخل ہوئے اور میرے بھائی جاوید احمد کو پکڑنا چاہتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے زبردستی بھائی کو گھسیٹ کر لے جانے کی کوشش کی اوریہ سارا منظر میری والدہ کو برداشت نہیں ہوا اوروہ دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوئی ۔

Recommended For You

About the Author: admin