حزب المجاہدین کے7 کارکنوں کے خلاف چارج شیٹ جموں کی عدالت میں پیش

جموں:  حزب المجاہدین کے سات کارکنوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ(یو اے پی اے) کے تحت مقدمے میں چارج شیٹ جموں کی عدالت  میں پیش کر دی گئی ہے ۔ کے پی آئی  کے مطابق بشیر احمد ، ولی محمد ، غلام نبی ، محمد رمضان ، صدام حسین ، خضر محمد اور محمد حسن کے خلاف بھارت مخالف سرگرمیوں  کے الزام میں مقدمہ درج ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج جموں ، سنت گپتا ،  کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی ۔

اس موقع پر سات نوجوانوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ(یو اے پی اے) کے تحت مقدمے میں چارج شیٹ پیش کی گئی  ان نوجوانوں کو 02 جنوری ، 2020 کو جموں  سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جج سنت گپتا  نے این آئی اے ایکٹ کے سیکشن 22 کے تحت اس  مقدمے  میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس  سنی گپتا ، کی ناقص تفتیش  کا معاملہ اٹھایا اور ڈی ایس پی  کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے

Recommended For You

About the Author: admin