جنوبی کشمیر کے نصف درجن دیہات کا محاصرہ

سری نگر: بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے نصف درجن دیہات کا محاصرہ کر کے  تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔

شوپیان اور پلوامہ میں میلہورہ ،زینہ پورہ نامی گاؤں،آونیورہ شوپیان گاؤں،ریشی پورہ،مورن پلوامہ، شیخ پورہ بستی کا بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے محاصرہ کر لیا۔

کے پی آئی  کے مطابق گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی ،   اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے دوران محاصرہ لوگوں کے گھروں میں گھس کر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ خواتین کو ہراساں کیا گیا

Recommended For You

About the Author: admin