جنوبی کشمیر میں سپیشل آپریشن گروپ کی حراست میں کشمیری نوجوان شہید

سری نگر:جنوبی کشمیر میں دوران حراست کشمیری نوجوان شہید ہو گیا ہے ۔ ناگہ بل ترال کے رہنے والے محمد امین ملک نامی نوجوان کو جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے کیمپ میں رکھا گیا تھا ۔

جمعرات کی صبح محمد امین ملک کو ایس او جی اہلکاروں نے اپنے کیمپ میں گولی مار کر شہید کر دیا ۔کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے دعوی کیا ہے کہ محمد امین ملک نے کیمپ میں پولیس اہلکار سے بندوق چھین کر فائرنگ کی تھی ، جوابی کارروائی میں است گولی مار دی گئی ۔

امین کے اہل خانہ نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل فورسز نے انکے گھر پر چھاپہ مارا تھا محمد امین اس وقت گھر میں نہیں تھا۔ انکا کہنا ہے کہ پولیس نے اسے کیمپ پر بلایا تھا لیکن دو روز کے بعد وہ29مئی کو ایس او جی کیمپ پر گیا جہاں اسے زیر حراست میں لے لیا گیا تھائی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہایک پولیس اہلکار ایس او جی کمیپ ترال میں اس وقت زخمی ہوا جب امین نے فائرنگ کی ۔

کے پی آئی کے مطابق دریں اثنابانڈی پورہ اور بڈگام میں فیاض احمد بٹ ولد محمد امین بٹ اور ارشاد احمد میر ولد محمد یوسف میر کو گرفتار کر لیا گیا ہے

Recommended For You

About the Author: admin