جنوبی کشمیر میں تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ

سری نگر: جنوبی کشمیر میں تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سری نگر میں زبردست  احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے ۔

سری نگر کے علاقے ویلو میں بڑی تعداد مین شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا۔  کے پی آئی  کے مطابق مظاہرین نے   بھارت مخالف اور  آزادی کے نعرے بھی لگائے ۔

بعد ازاں شہید نوجوانوں کی غائبانہ  نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ۔ یاد رہے  منگل کے روز جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں  3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا ۔

بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے منگل کو  جنوبی ضلع اننت ناگ کے وائلو ککر ناگ علاقے کا محاصرہ کر لیا تھا، اس دوران  بھارتی فوج نے   فائرنگ کر کے  تین نوجوانوں  الیاس احمد ڈار،، عبید شفیع  اور عاقب احمد لون  کو شہید کر دیا  تھا۔

Recommended For You

About the Author: admin