جنوبی کشمیر میں بھارتی فوجی آپریشن میں 7 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر:جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں بھارتی فوجی آپریشن میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد7 ہو گئی ہے۔بھارتی فوج نے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔

جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال قصبے میں بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا جبکہ شوپیان ضلع کے علاقے جانہ محلہ میں بھی دو کشمیری نوجوان بھارتی فوجی کارروائی میں شہید ہوگئے۔

گزشتہ روزجانہ محلہ میں بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں موبائل انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی ہے ۔کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تشدد آمیز جھڑپیں ہوئیں جن میں دو شہری زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں ایک اوربھارتی فوجی کی خود کشی

جانہ محلہ میں نوجوانوں کی شہادت کی اطلاع ملنے پر شہری پابندیاں توڑ کر گھروں سے باہر نکل آئے کم سے کم 5مقامات پر پر تشدد جھڑپوں کا آغاز ہوا۔مشتعل نوجوان گول چوک میں نمودار ہوئے اور انہوں نے فورسز پر پتھراؤ کیا۔مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے فورسز نے آنسو گیس کے گولے داغے اور شیلنگ کی۔گول چوک کے علاوہ جامع مسجد کراسنگ،ہسپتال روڑ،بٹہ پورہ اور بونہ بازار علاقوں میں بھی احتجاج اور فورسز پر پتھراؤ کیا گیا۔فورسز نے نہ صرف شیلنگ کی بلکہ پیلٹ کا استعمال بھی کیا۔دو نوجوانوں کو پیلٹ لگے جس سے وہ زخمی ہوئے

Recommended For You

About the Author: admin