جموں وکشمیرمیں بڑا انسانی المیہ رونما ہونے سے قبل عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے،ڈاکٹر خالد محمود خان

راولاکوٹ:جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نریندرمودی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں عبور کرچکا بڑا انسانی المیہ رونما ہونے سے قبل عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے ،کشمیرکی آزادی کے لیے فرنٹ اور بیک ڈور ڈپلومیسی کی بجائے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال صبر کے پیمانے کو لبریز کررہی ہے آزادکشمیر کے لاکھوں مسلمان مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے لاتعلق نہیں رہ سکتے وہ اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوسکتے ہیں

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے لوگوں نے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے اب تحریک آزادی کشمیر کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے مظفرآباد اور اسلام آباد نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے 5اگست کے مودی کے اقدامات کے بعد کشمیری توقع کررہے تھے کہ اسلام آباد سے جوابی اقدامات کیے جائیں گے جن کے نتیجے میں کشمیریوں کو آزادی کی منزل حاصل ہوگی لیکن تا حال کشمیری قوم اسلام آباد سے جوابی روڈ میپ کی منتظر ہے

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی صبح آزاد ی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی کشمیرکی آزادی کی منزل کو کھوٹی کرنے کے لیے کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔


Recommended For You

About the Author: admin