جموں میں مقیم 168 روہنگیا مہاجر مسلمانوں کوکٹھوعہ کے ہیرا نگر جیل بھیج دیا گیا

جموں:  جموں میں مقیم 168 روہنگیا  مہاجر مسلمانوں کوکٹھوعہ کے ہیرا نگر جیل  بھیج دیا گیا ہے ۔ہیرا نگر جیل  بھیجے جانے والوں میںبچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ گزشتہ روز جموں پولیس نے  روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا۔ اس دوران 168 روہنگیا  مہاجر مسلمانوں کوکٹھوعہ کے ہیرا نگر جیل بھیج دیا گیا ۔

کے پی آئی کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ  ان کے پاس امیگرینٹ پاسپورٹ ایکٹ کے سیکشن (3) کے مطابق ضروری پاسپورٹ  یا دستاویزات  نہیں تھیں ۔168 روہنگیا  مہاجر مسلمانوں کوکٹھوعہ کے ہیرا نگر جیل  میں قائم  ہولڈنگ سینٹر بھیجا گیا ہے ۔اس سنٹر میں  کم از کم 250 لوگ رہ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ روہنگیا میانمار کے بنگلہ زبان والے اقلیتی مسلمان ہیں۔ اپنے ملک میں ظلم واستحصال سے پریشان ہوکر کافی تعداد میں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کے راستے ہندوستان میں داخل ہوئے تھا۔

بعد ازاں جموں میں مقیم ہوگئے ہیں۔ انتہا پسند ہندووں کا بھارتی حکومت پر دباو ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو فورا ان کے ملک واپس بھیجا جائے  کیوں کہ  ان سے  ملک کو خطرہ ہے۔ روہنگیا مسلمانوں اور بنگلہ دیشی شہریوں سمیت 13,700 سے زیادہ غیر ملکی شہری جموں اور سانبا اضلاع میں بسے ہوئے ہیں۔ حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق، 2008 سے 2016 کے درمیان ان کی آبادی میں 6,000 سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

Recommended For You

About the Author: admin