تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے، بارایسوسی ایشن

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ عدالتوں کو بھارتی سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق قیدیوں کی ضمانتوں کے مقدمات کی  تیزی سے سماعت کرنی چاہیے ۔ بار نے  غیر قانونی طورپر قید تمام کشمیری سیاسی رہنمائوںکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ترجمان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جماعت اسلامی کے ترجمان ایڈووکیٹ زاہد علی کی رہائی کا خیر مقدم  کیا ہے ۔زاہد علی حال ہی میں دو سال کی غیر قانونی نظربندی کے بعد رہا ہوئے ہیں۔

ہائی کورٹ بار ایسویس ایشن نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں5اگست 2019 سے پہلے یا بعد میں جھوٹے مقدمات یا کالے قوانین کے تحت غیر قانونی طور پر گرفتار کئے گئے تمام کشمیری حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی فوری رہائی کااپنا مطالبہ دوہرایا۔ بیان میں عدالتوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھارتی سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق تیزی سے ضمانتوں کے مقدمات کی سماعت کرے 

Recommended For You

About the Author: admin