تحریک کشمیر برطانیہ کا سرینگرچوٹا بازار قتل عام کے خلاف برمنگھم میں احتجاجی مظاہرہ

لندن: تحریک کشمیر برطانیہ نے مقبوضہ کشمیر میں چوٹا بازار قتل عام کے خلاف برمنگھم میں احتجاجی مظاہرہ کیا اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت راجہ فہیم کیانی صدر تحر یک کشمیر برطانیہ نے کی ،

مظاہرین نے بھارت کے کشمیر میں مظالم کے خلاف نعرے بازی کی ۔ راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ نے اپنے خیالات کا اظہار  کرتے ہوے کہا ظالم بھارتی افواج نے تیس سال پہلے نہتے تیس کشمیریوں کا چوٹا بازار سری نگر میں شہید کیا بھارت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیے،

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر، سری نگر میں چھوٹا بازار قتل عام کو آج 30 سال ہوگئے ہیں۔ 11 جون 1991 کو قابض بھارتی افواج نے بلاامتیاز اور اندھا دھند فائرنگ کرکے 32 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا تھا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ عدالتی تحقیقات کرانے کے باربار کے مطالبات کے باوجود متاثرہ افراد اور ان کے خاندان اب تک انصاف کے منتظر ہیں۔

Recommended For You

About the Author: admin