بھارتی فورسز نے دو کشمیری لڑکیوں سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا

سری نگر: بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کارروائیوں میں  دو لڑکیوں سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ پلوامہ جیل میں  قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سری نگر میں دو لڑکیوں کو بی جے پی رہنما کے  گھر پر حملے  میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز  بجبہاڑہ میں  نا معلوم  افراد  کی فائرنگ سے162 ٹیری ٹوریل آر می اہلکار  ہلاک ہو گیا تھا اس واقعے کے بعد  بجبہاڑہ کے کئی علاقے فوجی محاصرے میں ہیں۔

کے پی آئی  کے مطابق بھارتی فورسز نے شوپیان میں چھتراگام گاوں کو محاصرے میں لے لیا ہے ۔ سری نگر میں بھی گرفتاریوں ہوئی ہیں۔ ڈوڈا ضلع میں پولیس نے ایک 35 سالہ شخص ، صفدر علی کو اس کے گھر سے گرفتار کیا۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کی جیل میں  موبائل فون رکھنے پر  قیدیوں کو تشدد کا  نشانہ بنایا گیا ۔جیسے ہی یہ خبر دوسرے قیدیوں میں بھی پھیل گئی وہ جیل حکام کے خلاف سخت غم و غصے میں آگئے اور اس حملے کے خلاف احتجاج کیا۔صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس نے آنسو کے گولے بھی فائر کیے۔

Recommended For You

About the Author: admin