بھارتی فورسزنے کپواڑہ، جموں میں3 شہریوں کو گرفتار کرلیا

سرینگر: بھارتی فورسز نے کپواڑہ اور جموں میں تین شہریوں کو گرفتار کر کے دعوی کیا ہے کہ ان سے بھاری ہتھیار اور رقم برامد ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق  مرکزی بازار کپواڑہ میں پولیس ناکے پر دو  بھائیوں کو چھ دستی بموں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان  میں جہانگیر احمدحجام  اور عبدالحمید حجام  شمال ہیں۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔کے پی آئی کے مطابق   ادھر جموں وکشمیر پولیس نے جموں کے گنگیال علاقے میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور  محمد اقبال ولد عبد العزیزکو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 30 لاکھ روپیے نقدی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کل ہڑتال ہوگی، مزار شہدا عیدگاہ کی طرف مارچ کیا جائے گا

جمعرات کی صبح اڑی میں ، ایک 35 سالہ شخص  الطاف احمد ولد شبیر احمد پوسوال کی لاش  نالے سے ملی ہے ۔بھارتی فوجیوںنے سرینگر ، گاندر بل، شوپیان، اسلام آباد ، پلوامہ ، کپواڑہ اور بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیںجن کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔

Recommended For You

About the Author: admin