بھارتی فوج نے شمالی کشمیر میں گجر بکروال قبائل کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی

سری نگر:بھارتی فوج نے شمالی کشمیر میں گجر بکروال قبائل کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے ۔گجر بکروال قبائل کے سینکڑوں افراد ان کی ہزاروں بھیڑ ، بکریوں اور دوسرے مویشیوں کوبانڈی پورہ ضلع میں  تراگہ بل  میں روک دیا گیا ہے ۔

اس سے قبل  جنگلات میں ان کے گھر مسمار کر  دیے گئے تھے ۔تراگہ بل میں گزشتہ کئی دنوں سے خانہ بدوش بکروال اور بانڈی پورہ کے چرواہے مال مویشی سمیت پھنس گئے ہیں،ڈوڈہ و پونچھ کے بکروال اور بانڈی پورہ کے مقامی چرواہے مال مویشیوں کو لیکر گریز بانڈی پورہ کی بہکوں کی طرف جانے کیلئے جب تراگہ بل پہنچنے تو بھارتی فوج نے  انہیں آگے جانے سے روک  دیا ۔ تراگہ بل میں گجر بکروال قبائل کے ایک رکن  نذیر احمد کھٹانہ  نے بتایا کہ  وہ ہزاروں بھیڑ ، بکریاں اور بڑے مویشی لیکر وہ گریز کی بہکوں کی طرف رخ کرتے ہیں اور اس کیلئے ان کے پاس سفری راہداری کے اجازت نامے بھی ہیں مگر انہیں روک دیا گیا ۔مذکورہ شہری نے کہاکہ تراگہ بل میں وہ گزشتہ10دنوں سے پھنسے  ہوئے ہیں جس کے سبب مال مویشیوں کو نقصان سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ خانہ بدوش بکروالوں اور مقامی چرواہوںنے بہکوں کی طرف جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ چونکہ گریز کے اوپر ی علاقوں میں ابھی برف موجود ہے جس کی وجہ سے ان کو روکا گیا ہے

Recommended For You

About the Author: admin