اقوام متحدہ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ

جنیوا: پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا ہے ۔پاکستان نے انسانی حقوق کونسل کی توجہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی اطلاعات پرردعمل دینے میں بھارت کی ناکامی کی طرف مبذول کرائی ہے۔کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنیوامیں اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے سیکنڈسیکرٹری جنیدسلیم نے کہاکہ بھارت کشمیری عوام پراپنے ظالمانہ جبروتشددکواپنے دہشت گردی کے خودساختہ ڈھنڈورے کے پیچھے چھپانے میں ناکام ہوگیاہے۔انہوں نے یہ بیان بھارتی نمائندے کی طرف سے پاکستان پردہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات کے بعد اپناجواب دینے کاحق استعمال کرتے ہوئے کیا۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ آبادی کے تناسب میں تبدیلی سے لیکر شہریت کے حقوق دینے سے انکار تک اورسرکاری سرپرستی میں فرقہ وارانہ تشدد سے لیکرمتعصبانہ پالیسیوں کے بعداب بی جے پی اورآرایس ایس کی حکومت ملک میں اقلیتوں کاوجودختم کرنے کے درپے ہے۔

Recommended For You

About the Author: admin