آزادی کشمیر کے بغیر،مسئلہ کشمیر کا کوئی اور حل نہیں، سید صلاح الدین

مظفر آباد:حزب المجاہدین  کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ شہید میرواعظ مولانا محمد فاروق اور شہید عبد الغنی لون نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر واضح کیا کہ آزادی کشمیر کے بغیر،مسئلہ کشمیر کا کوئی اور حل نہیں۔

سید صلاح الدین نے ایک بیان میں شہید میرواعظ مولانا محمد فاروق اور شہید عبد الغنی لون کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان رہنماں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر کھلے اور چھپے دشمنوں پر واضح کیا کہ آزادی کشمیر کے بغیر،مسئلہ کشمیر کا کوئی اور حل نہیں۔ واضح رہے کہ میر واعظ مولانا فاروق کو 21مئی 1990اورعبد الغنی لون کو 21مئی2002 بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں شہید کرد ئیے گئے۔

اپنے بیان میں حزب سربراہ نے جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے رہنما  ووڈون بڈگام کے انجئینرعبد الخالق میر کی وفات پر رنج و الم کا اظہار کیا جو 19مئی 2021کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔سید صلاح الدین نے کہا کہ مرحوم تحریک اسلامی کے پرجوش کارکن اور رہنما تھے۔اپنی پوری زندگی اسلام اور تحریک آزادی کیلئے کی کامیابی کیلئے کام کرتے رہے۔ان کا ایک بیٹانجیب اللہ میر عسکری تحریک کے آغاز میں ہی شہادت سے سرفراز ہوئے  تھے۔خود میر صاحب بھارتی ظلم و تشدد اور عتاب کا مسلسل شکار ہوتے رہے لیکن اپنے موقف پر ہمیشہ ڈٹے رہے۔

مزید پڑھیں: حصول منزل تک جدوجہد جاری رہے گی،سید صلاح الدین

سید صلاح الدین نے شہید مولانا فاروق،شہید عبد الغنی لون،مرحوم عبدالخالق میر اور شہدا کشمیرکی بلندی درجات کیلئے دعا کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ ا ن شا  اللہ وطن عزیز ظالم اور غاصب قوتوں کے پنجہ استبداد سے ضرور آزاد ہوگا۔


Recommended For You

About the Author: admin