آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد890 بھارتی قوانین جموں وکشمیر میں مکمل نافذ کر دیے گئے

نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون آرٹیکل 370  کے خاتمے کے بعد890 بھارتی قوانین  ریاست میں نافذ کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی حکومت نے 205 ریاستی قوانین کو منسوخ  کر دیا ہے جبکہ 129 قوانین میں ترمیم  کی گئی ہے ۔

بھارتی اخبار کے مطابق  بھارتی  وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے بتایا ہے کہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے سیکشن 96 کے مطابق بھارتی حکومت کو ایک سال تک اختیار ہوگا کہ وہ  ان قوانین  کو منسوخ کرے یا ان میں  ترمیم کرے ۔کے پی آئی  کے مطابق بھارتی  وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے  گزشتہ ماہ  جموں وکشمیر کا بجٹ  بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ 

ان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر  سے تمام غیر منصفانہ اور امتیازی قوانین کو  ہٹا دیا گیا ہے۔ کمزور طبقات جیسے شیڈول ٹرائب ، جنگل کے رہائشی  کمیونٹی  کے حقوق یقینی بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا ، “معاشرے کے ان طبقات جن کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے کے حقوق پر توجہ دی گئی ہے ان میں چھمب کے بے گھر افراد ، مغربی پاکستانی مہاجرین اور سرحدی علاقوں کے رہائشی شامل ہیں ان کے لیے مختلف سکیمیں شروع کی گئی ہیںکشمیری تارکین وطن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

Recommended For You

About the Author: admin