Special message from Syed Salahuddin, Supreme head of Hizbul Mujahideen and head of the United Jihad Council, on the occasion of August 5

جنگ بندی لائن کے آر پار گذشتہ سال 5اگست کو قابض حکمرانوں نے عالمی قراردادوں اور ضابط اخلاق کو بلڈوز کرکے کشمیریوں کو صدیوں پرانے ریاستی درجے سے محروم کرکے بھارتی وفاق میں ضم کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا ہے۔سرعت کے ساتھ غیر ریاستی با شندوں کو مقبوضہ علا قے میں بسا کر اور زمین،ملازمتیں اور کاروباری پر وجیکٹس واگذار کرکے نہ صرف مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کو شش کی جارہی ہے بلکہ کشمیریوں کو فلسطینیوں کی طرح اپنے ہی وطن میں بے گھر کرکے دردر کی خاک چھاننے پر مجبور کرنے کے منصوبہ عملایا جارہا ہے۔ہماری دہائیوں سے چیخ و پکار اور آہ و بکا اور آئے دن احتجاجی مظاہرے آ ج تک سنگدل سامراج کو متا ثر نہ کرسکے اور نہ ہی مردہ ضمیر عالمی طاقتوں اور اداروں کو لہو لہان کشمیریوں کی طرف متوجہ کرنے میں کا میاب ہوسکے۔گذرتے لمحات کے ساتھ ساتھ قابض فورسز کے ہاتھوں ڈھائے جانے والے مظالم میں نہ صرف اضافہ ہوتا جارہا ہے بلکہ وطن عزیز کا وجود بھی بڑھتے ہوئے خطرات سے دوچار ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔9لاکھ بھارتی فوجیوں سے گھیرے ہوئے ہمالیائی عزم و ہمت اور صبر استقامت سے اعلائے کلمتہ اللہ اور آزادی کا پرچم اٹھائے ہوئے ہے۔افسوس ہے کہ ہم آزادفضاؤں میں بزدلانہ مصلحتوں،عافیت کوشیوں اور خود ساختہ مجبوریوں اور معذوریوں سے نڈھال ہاتھ پرہاتھ دھرے کا غذی قراردادوں اور بے اثر احتجاجوں تک محدود ہوگئے ہیں۔وقت آیا ہے کہ مذید وقت اور وسائل ضائع کئے بغیر جنگ بندی لائن کے آر پار ایک فیصلہ کن جہاد کے لئے کمر بستہ ہوجائیں۔قابض سامراج کی بظاہر بڑی فوجی قوت اور وسائل کو خاطر میں لائے بغیر اللہ تعلیٰ کی قدرت کا ملہ اور تائید نصرت پر بھر پور اعتماد کیا جائے انشا ء اللہ کا میابی ہمارا مقدر ہوگی۔

Recommended For You

About the Author: admin