PRESS RELEASE

مظفر آباد(پ۔ر)
12 جولائی2020 ء
حزب المجاہدین کا قافلہ سخت جان آج بھی اسی جوش و جذبہ سے بھارت کے خلاف ڈٹ کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہا ہے جس جذبے سے ماضی میں حزب کے سرفروش، آزادی کی شمع جلانے اور اسلام کی سربلندی کے لیے اپنالہو بہا رہے تھے ان خیالات کا اظہار حزب سربراہاور متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے شہدا ء کے نام ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے حزب المجاہدین کے سابق آپریشنل چیف شہید علی محمد ڈارؒ، شہید کمانڈر محمود غزنویؒ اور پلوامہ میں بھارتی فوج کے خلاف آج شہید ہونے والے مجاہدآزاد عرف ریحان للہاریؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حزب المجاہدین کا قافلہ سخت جان آج بھی اسی جوش و جذبہ سے بھارت کے خلاف ڈٹ کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہا ہے جس جذبے سے ماضی میں حزب کے سرفروش، آزادی کی شمع جلانے اور اسلام کی سربلندی کے لیے اپنالہو بہا رہے تھے۔اس جذبے میں نہ کمی آئی ہے نہ آئے گی بلکہ یہ جذبہ روز بروز مذید مستحکم اور تقویت حاصل کرتا جارہا ہے۔انہوں نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا شہید علی محمد ڈار ایک عظیم قائدتھے جنہوں نے اپنی عسکری اور دینی و اصلاحی بنیادوں پرپوری ریاست جموں و کشمیر میں ایک مربوط و منظم انداز میں حزب المجاہدین کا نیٹ ورک قائم کیا۔ وہ ایک باصفا، علمی و عملی شخصیت کے حامل تھے۔10اگست وہ 1998کو وہ شہادت سے سرفراز ہوئے۔ان کی شہادت کے وقت بھارتی فورسز اعلیٰ کمانڈروں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ شہادت حزب کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان ہے لیکن قابض فورسز کو یہ یاد نہیں رہا تھا کہ شہید کے تربیت یا فتہ مجاہدین اس وقت بھی موجود تھے اور ان کے خون کے ہر قطرے سے تاریخ گواہ ہے نئے مجاہدین جنم بھی لیتے ہیں۔14اگست2017کو علی محمد ڈار کے کاروان کا ہی راہی،مجاہد کمانڈرمحمود غزنوی ؒشہادت سے سرفراز ہوا لیکن شہادت سے پہلے غزنوی شہید نے بھی اپنے تربیت مجاہدین کی ایک کھیپ تیار کی تھی جو دشمن کا ہر سطح پر اس وقت میدان عمل میں مقابلہ کررہے ہیں۔ حزب سربراہ نے کہا کہ کشمیری قوم ہمشہ اپنے ان ہیروز پر فخر کرتی رہے گی۔ا ان شہداء کا گراں قدر خون ہرگز ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر تمام شہدا ء کشمیر کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی اور اس عزم و یقین کا اظہار کیا گیا کہ کشمیری قوم ضرور آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوگی۔
حزب ترجمان
سلیم ہاشمی

Recommended For You

About the Author: admin