Press Release By Hizb Spokesman

مظفر آباد(پ۔ر)
5 ستمبر2020
شہید مرتے نہیں بلکہ زندہ ہوتے ہیں،جذبہ شہادت سے سرشارمجاہدین کا کارنامہ قابل فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ سید صلاح الدین پریس کے نام جاری ایک بیان میں یدی پورہ پٹن میں شہید ہونے والے مجاہدین امتیاز احمد عرف معین الاسلام،شفقت احمد اور حنان بلال کو ان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کا ایک آفیسر میجرروہت مہراہلاک ہوگیاجبکہ کئی اہلکار زخمی ہوئے۔سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ مٹھی بھر مجاہدین ٹوٹی پھوٹی بندوقوں سے ایک بڑی قوت کا مقابلہ کررہے ہیں اور ان پر کاری ضربیں لگارہے ہیں، ہمیں ان مجاہدین کے کارناموں پر فخر ہے۔انہوں نے کہا بھارت کشمیر میں سات دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے اپنے تمام فوجی وسائل آزماچکا ہے لیکن وہ کشمیری مجاہدین کے اور کشمیری قوم کے دلوں سے جذبہ حریت کو ختم نہیں کرسکا۔شہداء ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ان کے لہو کی لاج رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ شہدا ء کی قربانیوں کو اپنی بارہ گاہ میں قبول فرمائے،ان شا اللہ ان قربانیوں کے نتیجے میں مظلوم کشمیری قوم بھارت کی غلامی سے نجات پائے گی۔انہوں نے کہا کہ دشمن جان لے ایک دن ضرور آئے گا اسے اپنے ناجائز قبضے سے دستبردار ہونا پڑے گااور تحریک آزادی کشمیر کامیابی سے ہمکنار ہوجائے گی۔
حزب ترجمان
سلیم ہاشمی

Recommended For You

About the Author: admin