Press release by Hizb Spokesman

مظفر آباد (پ۔ر)
8اکتوبر2020 ء
مجاہدین اسلام کشمیر میں دشمن کی لگائی گئی آگ کو اپنے لہو سے اور اپنی ایمان کی ٹھنڈک سے بجھا کر ایک تاریخ رقم کررہے ہیں،آزادی پسندوں کا لہو یوں ہی رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ یہ لہو ایک دن ضرور آزادی کے لئے ثمر آور ثابت ہوگا۔ ہم ایک بڑی طاقت کا مقابلہ کررہے ہیں، اللہ کی نصرت کے بل بوتے پر ہمارے مجاہدین ایک بڑے لشکر کو ناکوں چنے چبوا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار امیر حزب اور جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین احمد نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے شوپیاں اور گاندربل میں دشمن کے خلاف خون ریز جھڑپوں کے دوران شہید ہونے والے جانباز ساتھیوں مجاہد سجاد احمد ملہ،معراج الدین،جنید رشید اورشبیر احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین نے حق و باطل کے معرکوں کے دوران دشمن کی ہر پیش کش کو ٹھکرا کر مقابلہ کرنے کو فوقیت دی اور اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اللہ سے کیا ہوا وعدہ وفاکردیا۔سید صلاح الدین احمد نے کہا ہماری قوم کی بے پناہ قربانیوں کا صلہ ان شااللہ جموں و کشمیر کے عوام ضرور مل کررہے گا اور وہ دن ضرور دیکھنے کو ملے گا جب پوری مقبوضہ ریاست بھارتی فوج کے ناپاک قدموں سے پاک ہوجائے گی۔وطن عزیز کے لوگ صبر و استقامت کا پہاڑ بن کر دشمن سے مقابلہ کررہے ہیں،ان کے عزم اور حوصلوں کے سامنے دشمن ایک دن بے بس ہوگااور دشمن کے خلاف ہماری جد و جہد بے شمار مسائل کے باوجود جاری رہے گی۔ہمیں اللہ پر بھروسہ ہے کہ ان لازوال قربانیوں کے عوض ہمیں کامیابی و کامرانی سے سرفراز کرے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ترجمان حزب المجاہدین
سلیم ہاشمی

Recommended For You

About the Author: admin