Riyaz Naikoo

کشمیر کی اقلیتیں ہمارا حصہ ہیں، باہر کے لوگ برداشت نہیں کریں گے۔جنگ بھارت نے شروع کی ہے ختم ہم کریں گے۔ حزب آپریشنل چیف ریاض نا ئیکو


کشمیر کی اقلیتیں ہمارا حصہ ہیں، باہر کے لوگ برداشت نہیں کریں گے۔جنگ بھارت نے شروع کی ہے ختم ہم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار حزب آپریشنل چیف ریاض نا ئیکو نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ تعلی کی ذات سے ہی امیدیں وابستہ ہیں اور ہم مایوسی کو کفر سمجھتے ہیں۔ہمارے مجاہدین کسی بھی مہم جوئی کے لیے تیار ہیں۔بھارتی شدت پسند قیادت جان لے کہ ہمارے نوجوان اِن غاصبوں کو کسی بھی قسم کی جغرافیائی تبدیلیوں سے رو کنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان شا ء اللہ ضرور وکیں گے۔بھارتی جنونی قیادت نے جموں و کشمیر کا ماحول ہی اس انداز کا اب تشکیل دیا ہے جہاں جوہتھیاروں سے لیس ہیں وہ محفوظ ہیں اور جن کے پاس نہیں ہیں،وہ غیر محفوظ ہوچکے ہیں۔  انہوں نے واضح پیغام دیا کہ ان حالات میں ہمیں جو رکنے اور احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہیں،انہیں یہ معلوم ہونا چائیے کہ دشمن دین نے ان لوگوں کو بھی نہیں بخشا جو ان کی جولی میں پڑے ہوئے تھے ۔ریاض نائیکو نے کشمیری عوام کے ہر طبقے سے اپیل کی کہ وہ ہماری جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں – چھوٹے اور عارضی مفادات پر مت جھکیں، تحریک مخالفوں کے لیے یہاں اب کوئی جگہ نہیں۔ حزب آپریشنل چیف نے پنڈت برادری پر بھی واضح کیا کہ وہ  ہمارا حصہ ہیں لیکن  باہر کے لوگ برداشت نہیں کریں گے۔ ریاض نائیکو نے اس امید کا برملا اظہار کیا کہ جنگ بھارت نے شروع کی ہے ختم ہم کریں گے اور ان شاء اللہ کا میابی ہمارا مقدر بنے گی 

Recommended For You

About the Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.