ضلع شوپیان کے کنی گام امام صاحب گاؤں میں قریباً 18گھنٹے کی معرکہ آرائی کے دوران البدر مجاہدین سے وابستہ دو مجاہدین شہید جبکہ متعدد بھارتی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔اس دوران مسلح تصادم آرائی میں دو رہائشی مکان ایک چھوٹی نجی گاڑی،ایک موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سازوسامان جل کر خاکستر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق شوپیان کے کنی گام میں مجاہدین کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد جمعہ کی شام قریباً 4 بجکر 15منٹ پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا۔جون ہی قابض فوج کی ایک گشتی گاڑی گاؤں میں داخل ہوئی تو مجاہدین نے اس پر دھاوا بول دیا اور شدید فائرنگ کی،فائرنگ کے دوران ہی قابض فورسز کی بھاری تعداد تصادم آرائی کے مقام پر پہنچ گئی اورگاؤں کو مکمل سیل کردیا۔فورسز نے سبھی راستوں کو مسدود کر کے شام دیر گئے جون ہی گھر گھر تلاشی کارروائی  کا آغاز کیا گیا تومجاہدین نے ایک مرتبہ پھرفورسز پر زوردار حملہ کردیا۔اس دوران 23 راجپوت رائفلز  سے وابستہ حوالدارانیل کمار اور 21 راجپورت رائفلز کے سپاہی جتندرا زخمی ہوئے۔ سپاہی جتندرا کی پیٹ میں گولی لگی جس کی وجہ سےاسکی حالت نازک ہے جبکہ حوالدار کے ہاتھ میں گولی لگی۔چنانچہ آپریشن روک دیا گیا اورگاؤں میں موجود 2 مجاہدین کی تلاش کیلئے ہر طرف روشنی کا انتظام کیا گیا۔رات کے قریب 10 بجے طرفین کے دوران گولیوں کا ایک بار پھر تبادلہ ہوا،جو ایک گھنٹہ تک جاری رہا،جس کے دوران ایک مجاہد شہید ہوا لیکن پولیس نے جمعہ کی شب اسکی تصدیق نہیں کی۔بعد میں رات بھر کیلئے آپریشن ملتوی کیا گیا۔ہفتے کی صبح 7بجکر 45 منٹ پر آپریشن کا دوبارہ آغاز کیا گیا جس کے دوران قابض فورسز نے صبح 8بجکر 30 منٹ پر مکان کو آگ لگادی جس سے ایک مکان خاکستر ہوا جبکہ بعد میں ایک اور مکان بھی راکھ کا ڈھیر بن گیا۔دو رہائشی مکانوں کو نذرآتش کرنے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ رک گیا اور بعد میں ملبے سے دو مجاہدین کی لاشیں برآمد کی گئیں جن کی شناخت بطور آصف احمد لون ولد غلام محمد لون ساکن ترکہ وانگام زینہ پورہ(سرگرم 2 جولائی 2020)اور اویس فاروق الائی ولد فاروق احمد ساکن کدل بل نور پورہ اونتی پورہ (سرگرم 8اگست 2020) ہوئی ہے۔دونوں کا تعلق البدر مجاہدین سے ہے۔دو مکان تباہ ہونے کے دوران ایک نجی چھوٹی پرائیویٹ گاڑی اور ایک موٹر سائیکل اور لاکھوں روپوں کی مالیت کا قیمتی سازوسامان بھی جل کر خاکستر ہوا۔گاؤں کا محاصرہ ایک بجے ختم کیا گیا۔

Recommended For You

About the Author: admin