ہم قوم کے ان سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اسلام کی سربلندی اور تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے اپنا تن من دھن قربان کیا۔سید صلاح الدین

ہم قوم کے ان سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اسلام کی سربلندی اور تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے اپنا تن من دھن قربان کیا۔ملت کشمیر کے ان سرفروشوں کی داستان وفا رہتی دنیا تک یاد رہے گی۔ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین اور حزب نائب امیر سیف اللہ خالد نے پریس کے نام جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے۔ حزب سربراہ نے شہید جانبازاحمد کو زبردست خراج عقیدت پیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ حزب کے ایک دیرینہ مجاہد تھے جنہوں نے ہمیشہ امرو اطاعت کی پابندی کی اور آخری سانس تک تحریک آزادی کی آبیاری کرتے رہے اور راہ حق میں جان دے کر ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ شہید جانباز قربانیوں کا ایک مجسمہ تھے۔حزب المجاہدین کے نائب امیر سیف اللہ خالد نے بھی شہیدجانباز احمد کو خراج عقیدت پیں کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے جو عہد کیا تھا وہ وفا کردیا،شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا اور جس مقصد کے لئے ہمارے مجاہدین اور حریت پسند عوا م قربانیاں پیش کررہے ہیں اس مقصد کی تکمیل تک ان شااللہ ہماری جد وجہد جاری رہے گی۔ہمیں یقین ہے ایک دن ضرور آئے گا جب بھارت کشمیر سے ناکام و نامراد ہوکر لوٹے گا اور کشمیر میں آز۱دی کی صبح ضرور طلوع ہوگی۔انہوں نے شہیدشوکت احمد لون عرف جانبازاحمد سمیت ہفتہ رفتہ کے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی،

Recommended For You

About the Author: admin