ھارتی شدت پسندحکمر ا نوں نے نہتے معصوم بچوں کا خون بہاکرکشمیری عوام کی آزادی کی تحریک کے سامنے اپنی ناکای و نامرادی کا برملا اعتراف کیا۔

مظفر آباد(پ۔ر)
31دسمبر2020
بھارتی شدت پسندحکمر ا نوں نے نہتے معصوم بچوں اعجاز مقبول گنائی،زبیر احمد لون اور اطہر مشتاق وانی کا خون بہاکرکشمیری عوام کی آزادی کی تحریک کے سامنے اپنی ناکای و نامرادی کا برملا اعتراف کیا۔ بو کھلاہٹ میں کئے گئے ایسے خوفناک اقدامات بھارت کے حصے بکھرے کرنے میں جلتی پر تیل کا کام کریں گے۔ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کی جنونیت انتہا کو پہنچ چکی ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ حکمرانوں کی ایسی جنونیت نے اپنے وقت کی بڑی بڑی طاقت ور ریاستوں کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ظلم جب بڑھ جاتا ہے تو ظالم سمیت مٹ جاتا ہے۔سید صلاح الدین نے اعجاز مقبول گنائی،زبیر احمد لون اور اطہر مشتاق وانی کے قتل کو سرکاری دھشت گردی کی بدترین کاروائی قرار دے کر،اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کشمیری حریت پسند عوام کے نہ جھکنے اور نہ بھکنے کی وجہ سے شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔بہتر تھا کہ بھارتی قیادت نوشتہ دیوار پڑھ لیتی اور اس کے مطابق صحیح فیصلہ لے لیتی۔لیکن بوکھلاہٹ میں لئے گئے فیصلوں کے نتیجے میں وہ خود نقصان میں رہے گی۔جہاد کونسل کے سربراہ نے معصوم بچوں اعجاز مقبول گنائی،زبیر احمد لون اور اطہر مشتاق وانی کی شہادت کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیا اور کہا کہ یہ معصوم خون قاتلوں کی بربادی باعث بنے گا۔سید صلاح الدین شہدا کی بلندی درجات اور ورثا ء کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Recommended For You

About the Author: admin