کمانڈرابوعبید ہ حزب المجاہدین کے نئے آپریشنل چیف کمانڈرمقرر

مظفر آباد:حزب المجاہدین کی کمانڈ کو نسل  نے کمانڈر ابو  عبید ہ  کو  نیا آپریشنل چیف کمانڈر مقرر کر دیا ہے  جبکہ مصیب الاسلام ڈپٹی چیف کمانڈر  کے فرائض سنبھالیں گے۔

یاد رہے حزب المجاہدین کے آپریشنل چیف کمانڈر ڈاکٹر سیف اللہ بھارتی فوج سے جھڑپ میں شہید ہو گئے تھے ۔ ترجمان حزب المجاہدین کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ حزب المجاہدین کمانڈ کو نسل  کے ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت حزب سربراہ سید صلاح الدین نے کی ۔اجلاس میں ڈاکٹر سیف اللہ کی شہادت کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ لیا گیا کہ کمانڈر ابو عبیدہ ،شہید سیف اللہ کی جگہ سنبھالیں گے اور کمانڈر مصیب الاسلام ڈپٹی چیف کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ تاحصول آزادی ہر محاذ پر جدوجہد جاری رہے گی اور اس یقیں کا اظہار کیا گیا کہ یہ تاریخی جدوجہد قابض کو مقبوضہ ریاست چھوڑنے پر ضرور مجبور کرے گی۔اجلاس میں ریاستی عوام کے مجاہدین  اور ورثا ء شہداء کے تئیں بے پناہ اور والہانہ محبت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔اجلاس کے اختتام پر شہداء کشمیر کی بالعموم اور ڈاکٹر سیف اللہ کی بالخصوص بلندی درجات کی دعا بھی کی گئی۔

Recommended For You

About the Author: admin