پبلک سیفٹی ایکٹ کا سیکشن 18 بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے:مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ میں درخواست دائر

سرینگر :  مقبوضہ  جموں و کشمیرکی ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کالے قانون جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ 1978 کی سیکشن 18 کے آئینی جواز کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں نظربندی کی زیادہ سے زیادہ مدت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

درخواست گزارایڈوکیٹ مصطفی ایم ایچ کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد دفعہ 18 بھارتی آئین کے آرٹیکل 22 (7) کے منافی ہے اس لئے مقبوضہ جموںوکشمیر پر لاگو نہیں ہوسکتی۔درخواست میں کہاگیاہے کہ حفاظتی نظربندی کے معاملات میں سزا کی زیادہ سے زیادہ مدت بھارتی آئین کی دفعہ22 (7) کے مطابق ہونی چاہئے۔

مزید پڑھیں: تنازعہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں، کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے،ترک وزیرخارجہ

پبلک سیفٹی ایکٹ 1978 کا سیکشن 18 بھارتی آئین کی دفعہ 22 (7) کی خلاف ورزی ہے۔جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر اورجسٹس جاوید اقبال وانی کے بینچ نے درخواست گزار کے وکیل ذوالقر نین شیخ کو سننے کے بعد درخواست پر حکام سے جواب طلب کیا

Recommended For You

About the Author: admin