مولانا نور احمد ترالی رح کے انتقال سے علمی،فکری، روحانی و تحریکی محاذ پر ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا جے پُر کرنا ناممکن نہ سہی لیکن انتہائی مشکل ضرور ہے۔

مولانا نور احمد ترالی رح کے انتقال سے علمی،فکری، روحانی و تحریکی محاذ پر ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا جے پُر کرنا ناممکن نہ سہی لیکن انتہائی مشکل ضرور ہے۔ ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے متحدہ جہاد کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مرحوم کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت بڑے عالم،فاضل،داعی اور روحانی پیشوا تھے۔انہوں نے زندگی کا ہر لمحہ اسلام کی بالادستی کیلئے وقف کیا۔زندگی کی آخری سانس تک اعلائے کلمۃ اللہ کیلئے جدوجھد کی اور اسی جدوجہد کا ثمر ہے کہ سخت ترین حالات میں بھی کشمیری قوم ظلم اور ظالم قوتوں کے خلاف ڈٹی ہوئی ہے۔۔سید صلاح الدین نے کہا کہ ان کی جدائی سے کافی دکھ پہنچا تاہم یہ بھی ایک اٹل حقیقت ہے کہ ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔۔اجلاس میں مرحوم مولانا نور احمد ترالی کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔۔۔

Recommended For You

About the Author: admin