من پسند وفود کے دوروں سے بھارت کشمیر میں اپنے جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتا، صلاح الدین

مظفر آباد: حزب المجاہدین  کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ من پسند وفود کے دوروں سے بھارت کشمیر میں ،اپنے جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔ڈرامے بازی کے بجائے بھارتی حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں اور زمنی حقائق کا اعتراف و ادراک کرکے ،کشمیری عوام کو آزادانہ استصواب کا موقع دیں جتنی تاخیر بھارت کرے گا اتنا ہی وہ خودنقصان میں رہے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  مودی کے من پسندیورپی یونین کا وفد اور بعض افریکی سفراء جو دہلی میں مقیم ہیں کے کشمیر دورے سے پہلے ہی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے ۔

محمد احسن اونتو کی گرفتاری اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں حریت پسند کا رکن و رہنما جن میں کئی بزرگ  اور بیمار خواتین رہنما  اور کارکن بھی شامل ہیں ،بھارت کی مختلف جیلوں اور اذیت خانوں میں مقید ہیں اور انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی کے ایام گذار رہے ہیں ۔ پوری ریاست میں آئے روز گرفتاریاں ،ماردھاڑ ،انسانی حقوق کی بد ترین پامالیاں عروج پر ہیں ۔انہی حالات میں اپنے من پسند یورپی یونین کا ایک وفد اور چند افریکی سفراء سرکاری سرپرستی میں دورے پر لائے جارہے ہیں اور انہیں مخصوص لوگوں سے ملاقات اور مخصوص جگہوں پر لے جاکرایسا بیانیہ تیار کرکے کہ ریاست میں قابض مودی سرکار نے کشمیری عوام کو امن و سکون فراہم کردیا ہے، دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک ناکام کوشش کی جائیگی۔

بھارت ڈرامے کا پردہ اس  سے بخوبی ہوجاتا ہے کہ معروف انسانی حقوق کے رہنما احسن انتو جو انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ھیومن رائٹس  کے سربراہ بھی ہیں کو اس دورے سے پہلے ہی اس شبہ میں گرفتار کیا گیا کہ وہ اس روز اس وفد کو بھارت کا حقیقی چہرہ دکھانے کی تیاری کررہے تھے ۔حزب سربراہ نے احسن اونتو کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمران اپنے جرائم چھپا نہپیں سکتے ،البتہ ایسی گرفتاریوں اور حریت پسند کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے ان کا بھیانک روپ دنیا کے سامنے مذید بے نقاب ہوتا رہے گا ۔

مزید پڑھیں: سید صلاح الدین نے 9اور11فروری کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی حمایت کردی

سید صلاح الدین نے کہا کہ عالمی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا دنیا کے سامنے کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کے ساتھ بھیمانہ سلوک کو سامنے لارہا ہے اور لاتا رہے گا ۔اپنے من پسند اور لاڈلے افراد پر مبنی وفود کے ذریعے ،اپنے جرائم پر بھارت پردہ نہیں ڈال سکتا۔ڈرامے بازی کے بجائے بھارتی حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں اور زمنی حقائق کا اعتراف و ادراک کرکے ،کشمیری عوام کو آزادانہ استصواب کا موقع دیں جتنی تاخیربھارت کرے گا اتنا ہی وہ خودنقصان میں رہے گا۔

Recommended For You

About the Author: admin