مرحومین اور ان کے پسماندگان کے تحریکی کردار کو زبردست خراج عقیدت ادا کیا گیا۔تقریب میں حزب سربراہ سید صلاح الدین نے بھی شرکت کی

حزب میڈیا سنٹر میں آج ایک تعذیتی تقریب منعقد ہوئی،جس میں معروف آزادی پسند صحافی غلام نبی شیدا ،معروف دانشور اور صحافی شکیل احمد ترابی کے برادر۔۔،معروف کشمیری صحافی غلام اللہ کیانی کے والداور شاعر اسلام مشتاق کشمیری کی بیٹی کے حق میں ایک دعاعیہ تقریب کا اہتمام ہوا۔تقریب میں مرحومین اور ان کے پسماندگان کے تحریکی کردار کو زبردست خراج عقیدت ادا کیا گیا۔تقریب میں حزب سربراہ سید صلاح الدین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرحومین اور ان کے پسماندگان نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے ہر تکلیف اور مصیبت برداشت کرلی لیکن کبھی بھی اپنے مشن کی آبیاری کیلئے معمولی لچک کا بھی مظاہرہ نہیں کیا۔تقریب کے اختتام پر مرحومین اور شہدائے کشمیر کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

Recommended For You

About the Author: admin