غازی حیدر حزب المجاہدین جموں کشمیر کے نئے چیف آپریشنل کمانڈر مقرر ، جب کہ ظفر الاسلام ڈپٹی چیف آپریشنل کمانڈر اور ابو طارق چیف ملٹری ایڈوائزر ہونگے ۔

غازی حیدر حزب المجاہدین جموں کشمیر کے نئے چیف آپریشنل کمانڈر مقرر ، جب کہ ظفر الاسلام ڈپٹی چیف آپریشنل کمانڈر اور ابو طارق چیف ملٹری ایڈوائزر ہونگے ۔

(پ۔ر ) مظفر آباد
10 مئی2020
غازی حیدر حزب المجاہدین جموں و کشمیر کے نئے آپریشنل چیف کمانڈر ظفر الاسلام ڈپٹی چیف اور ابو طارق چیف ملٹری ایڈوائزر ہونگے۔یہ فیصلہ حزب کمانڈ کونسل کے ایک اجلاس میں کیا گیا،جس کی صدارت حزب سپریم کمانڈر سید صلاح الدین احمد نے کی۔اجلاس میں حزب چیف کمانڈر محمد بن قاسم شہیدؒ اور مجاہد محمد عادل شہیدؒ کو زبردست خراج عقیدت ادا کیا گیا اور اس یقین کا اظہار کیا گیا کہ ان کا خون رائگاں نھیں جائیگا۔ریاست کا ہر فرد محمد بن قاسم کی طرح قابض قوتوں کا مقابلہ حصول آزادی تک جاری رکھے گا۔اجلاس میں مجاہدین کشمیر کو بالعموم اور حزب المجاہدین کے قافلہ سخت جان سے وابستہ مجاہدین کی عزم و ہمت کو بالخصوص خراج تحسین پیش کیا گیا جو سامان حرب و ضرب کم ہونے کے باوجود ایک طاقتور دشمن کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں اوراس طرح قرون اولیٰ کے مجاہدین کی یادتازہ کرتے ہیں۔اجلاس میں جموں و کشمیر کے عوام کے جذبہ حریت کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ 5اگست سے مکمل لاک ڈاون، کرفیو اور 9 لاکھ سے زائد بھارتی فورسز کے ہر ظلم و تشدد کے باوجود جذبہ آزادی سے سرشار قوم دنیا کو یہ واضح پیغام دے چکی اور دے رہی ہے کہ بھارت سے مکمل آزادی کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔اجلاس میں عالمی برادری کے بے حس رویے پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ اس طرح کے حالات جن کا کشمیری قوم سامنا کررہی ہے ایسے حالات کسی بھی وقت کسی بڑے انسانی المئے کو جنم دے سکتے ہیں اور جس کے نتائج انتہائی خطرناک ثابت ہونگے۔اجلاس میں شہید محمد بن قاسمؒ اور شہید محمد عادل ؒسمیت تمام شہداء کشمیر کی بلندی درجات کی دعا کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تحریک آزادی پوری قوت سے جاری رہیگی اور شہداء کے مقدس خون کے ساتھ کسی کو بھی کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
سلیم ہاشمی
ترجمان حزب المجاہدین

Recommended For You

About the Author: admin