عالمی برادری بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر تشددروکنے کیلئے کردارادا کرے:پاکستان

اسلام آباد:پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین کے خلاف منظم تشدد کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے سمیت متعدد خود مختار کمیشنوں، انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کی تنظیموں اور عالمی ذرائع ابلاغ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں منظم تشدد اور بڑے پیمانے پر خواتین سے زیادتی کے واقعات کو اپنی رپورٹوں میں شامل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں 1991میں آج ہی کے دن بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے دیہات کنن پوشہ پورہ میں کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی کے ہولناک واقعات آج بھی ہمارے لئے صدمے کاباعث ہیں انہوں نے کہاکہ یہ بدقسمت دن عالمی برادری کی اجتماعی یاداشت پر بھی مسلسل ایک بدنما داغ ہے۔ترجمان نے کہا کہ ذمہ داروں سے جوابدہی نہ ہونے اور متاثرین کو انصاف نہ ملنے کے باعث بھارت کو قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کو جان بوجھ کر پامال کرنے کے حوالے سے حوصلہ مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں حالات ٹھیک ہونے کے دعوے سراسرجھوٹ : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی ، تشدد، ناروا سلوک اور قتل و غارت کو مقبوضہ علاقے میں ریاستی دہشتگردی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ اگست 2019کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد سے ان ریاستی سنگین جرائم کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

Recommended For You

About the Author: admin