طاقت کے بل پر دوسری قوم پر مسلط ہو کر ظلم و بربریت کے زریعے اپنا قبضہ جمائے رکھنا جمہوریت نہیں بلکہ فاشزم کا بد ترین مظاہرہ ہے۔ سید علی گیلانی۔

جنوری 26 کو بھارت کی طرف سے نام نہاد یوم جمہوریہ پر مکمل ہڑتال کی اپیل۔

26,جنوری کو یوم جمہوریہ کے طور پر مناکر بھارت ھر
سال دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتا ھے کہ وہ آیٔینی حقوق کی پاسداری کرنے والا اور آیٔین کی حکمرانی میں یقین رکھنے والا ایک سنجیدہ ملک ھے۔ جبکہ حقیقت اسکے بالکل برعکس ہے ۔ بھارت نے جس بے رحمی اور بے شرمی کے ساتھ اپنے عوام اور دوسروں کے نہ صرف آیٔینی بلکہ بنیادی انسانی حقوق تک پر شبخون مارنے کا جو لامتناہی سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اسکو دیکھتے ہوئے یوم جمہوریہ کے بجائے یوم عار منانا بہارت کیلئے زیادہ مناسب ہے۔ بھارتی حکمرانوں اور عوام کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کو اسی حقیقت کا احساس دلانے کےلئے ہم کشمیری ہر سال 26 جنوری کو یوم سیاہ ‌کے طور پر مناتے ہیں۔اور اس روایت کو جو کہ ھمارے اجتماعی ضمیر کی آواز اور ھمارے اجتماعی احتجاج کے تاریخی تسلسل کی علامت بھی ہے، برقرار رکھتے ہوئے ھم اس سال بھی 26 جنوری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے طول وعرض میں مکمل ہڑتال اور سول کرفیو کے ذریعے جبکہ آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان میں عوامی اجتماعات اور احتجاجی مظاہروں کی شکل میں اپنے جذبۂ آزادی کا اور کشمیر میں جاری جدوجھد آزادی کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی اور یکجھتی کا اظہار کریں گے۔ انشاءاللہ۔ دیگر ممالک میں قیام پذیر کشمیری اور پاکستانی باشندوں سے بھی ھم امید رکھیں گے کہ وہ متعلقہ ممالک میں موجود تمام بھارتی سفارت خانوں کے باھر جسقدر ممکن ہوسکے زیادہ تعداد میں جمع ہوکر اپنا احتجاج درج کرائیں گے اور کشمیر کی تاریخ وتحریک کے تعلق سے مقامی لوگوں کو آگاہ اور اسکے حق میں مقامی راۓ عامہ کو ہموار کرنے کی مقدور بھر کوشش کریں گے۔ یاد رکھیں کہ آزادی کی جدوجھد میں اقوام کوبعض اوقات انتہائی صبر آزماحالات سے سابقہ پیش آتا ہے لیکن حآلات چاہے جیسے بھی ہوں ہمیں مایوسی کو اپنے قریب بھی پھٹکنے نہیں دینا ہے۔ مایوسی مؤمنوں کا شیوہ نہیں۔ ہمیں بد سے بد تر حالات میں بھی امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاۂیے۔اور یاد رکھنا چاہیے کہ رات چاہے جتنی بھی تاریک ہو اسے سحر کا سامنا بہر حال کرنا ہی ہوتا ھے۔

Recommended For You

About the Author: admin